سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور جدہ کے54علمائے کرام کو عہدوں سے ہٹادیا۔
وزارت اسلامی امور برائے مکہ مکرمہ کے مطابق مکہ مکرمہ سے آئمہ اور خطیبوں کو ہٹانے کی وجہ ان کی انتظامی، فکری خلاف ورزیاں ہیں۔
سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق عہدوں سے ہٹائے گئے علما کی جانب سے انتظامی خلاف ورزیاں اور بے قاعدگیاں سامنے آئی تھیں جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا، اس کے علاوہ اس فیصلے کا مقصد سعودی معاشرے کو ان افراد کے خیالات اور نظریات سے بچانا ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیشِ نظر مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے رمضان کے دوران آبِ زمزم کے کولر ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں زائرین حرم میں آب زمزم بوتلوں میں تقسیم کی جائے گی۔