شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں۔فائل فوٹو
شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں۔فائل فوٹو

جج صاحب کرونا ہے،لمبی تاریخ دیدیں۔شہباز شریف

آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں شہبازشریف نے جج سے لمبی تاریخ کی استدعا کردی ، شہباز شریف نے کہاکہ جج صاحب کورونا وائرس کی لہر عروج پر ہے ،وائرس کی شدت کی وجہ سے لمبی تاریخ دے دیں،شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں۔

احتساب عدالت میں شہبازشریف کیخلاف آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی،گواہوں کے ریکارڈ نہ لانے پرعدالت نے گواہوں کو ڈانٹ پلادی ، فاضل جج نے کہاکہ آج عدالت کیا کرے آپ عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں ،عدالت نے بینک ملازمین تینوں گواہوں اور متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

شہبازشریف نے کہاکہ جج صاحب کورونا وائرس کی لہرعروج پر ہے ،وائرس کی شدت کی وجہ سے لمبی تاریخ دے دیں،شدت والی لہر گزر جائے تو کیس معمول کے مطابق لے آئیں ،جج امجد نذیر نے کہاکہ آپ کی درخواست پرآئندہ سماعت پرغور کریں گے ،عدالت نے آشیانہ کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی ۔