غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو
غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں،فائل فوٹو

فنڈنگ ایک شخص سے بھی ہوتوممنوعہ ثابت کرنے کیلیے کافی ہے۔الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ریکارڈ کی فراہمی سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کسی ٹرانزیکشن پراعتراض ہے تواسے چیلنج کیاجاسکتاہے،فنڈنگ ایک شخص سے بھی ہوتوممنوعہ ثابت کرنے کیلیے کافی ہے،لازمی نہیں اکبرایس بابرہزاروں افرادکی ٹرانزیکشنز کوچیک کریں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ریکارڈکی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی،اکبرایس بابراورپی ٹی آئی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،اسکروٹنی کمیٹی نے تحقیقات سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی،کمیٹی نے تحقیقات میں تاخیرکاملبہ درخواست گزاراکبرایس بابر پرڈال دیا۔

رکن پنجاب نے کہاکہ اکبرایس بابردرخواستیں دیتے رہیں گے توکیس تاخیرکاشکارہوگا،پی ٹی آئی نے ریکارڈاکبرایس بابرکو دینے کی درخواست پرجواب جمع کرادیا،پی ٹی آئی نے اکبرایس بابرکواکائونٹس کی تفصیلات دینے کی مخالفت کردی۔

رکن پنجاب نے کہاکہ کسی ٹرانزیکشن پراعتراض ہے تواسے چیلنج کیاجاسکتاہے،فنڈنگ ایک شخص سے بھی ہوتوممنوعہ ثابت کرنے کیلیے کافی ہے،لازمی نہیں اکبرایس بابرہزاروں افرادکی ٹرانزیکشنزکوچیک کریں،الیکشن کمیشن پہلے بھی ریکارڈاکبر بابرکودینے کی درخواست خارج کرچکا،اکبرایس بابرنے اپنی دستاویزات کوخودصحیح ثابت کرناہے،جودستاویزات اسکروٹنی کمیٹی نے جمع کیں وہ پبلک نہیں ہوسکتیں۔