الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس 70 ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔پی ایس 70 بدین میں ضمنی انتخاب 20 مئی کوہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ کاغذات نامزدگی یکم سے 5 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات کی اسکروٹنی 12 اپریل کو ہوگی،امیدواروں کو انتخابی نشان 25 اپریل کو الاٹ ہونگے۔
واضح رہے کہ پی ایس 70 بدین کی نشست بشیراحمد ہالیپوٹہ کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos