ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پوسٹ کرنے کا نوٹس لیاتھا
ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر پوسٹ کرنے کا نوٹس لیاتھا

حکومت نے سوشل میڈیا قوانین کیلیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سوشل میڈیا قوانین کیلئے 5 رکنی کمیٹی بنا دی۔
اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سوشل میڈیا قوانین کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں ملیکہ بخاری، سینیٹر علی ظفر، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے) شامل ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں اپنی سفارشات وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائےگی۔
اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ کمیٹی اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست گزار سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنے گی۔