پاکستان  اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ 2015ء سے بند پڑا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان  اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ 2015ء سے بند پڑا ہے۔فائل فوٹو

اسٹیل ملز چلانےکیلیے پاکستان اسٹیل ملزسبسڈری کمپنی قائم کرنےکا فیصلہ

اسٹیل ملز چلانےکے لیے پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
6 سال سے بند پاکستان اسٹیل ملز کو چلانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت متحرک ہوگئی اور اسٹیل ملز کو چلانےکےلیے پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنےکا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نئی کمپنی کے لیے 7 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، اسٹیل ملز کے تمام اثاثے آئندہ ہفتے نئی کمپنی کو منتقل کردیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آزاد ڈائریکٹر عامر ممتاز کو پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کا چئیرمین تعینات کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کری ہے۔
دوسری جانب 550 ارب روپے سے زائد کا خسارہ اور واجبات پاکستان اسٹیل ملز کی بُک میں رہیں گے جب کہ لیز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نئے سرمایہ کار کو کلین بک ملے گی۔