انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو
انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزااور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے کیس میں وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سنگل بینچ کے حکم کیخلاف ڈریپ کی اپیل نمٹا دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں 10 لاکھ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی کمپنی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ کورونا ویکسین کنسائمنٹس ریلیز کرنے کی ہدایت دی جائے، دھوکہ دے کر ویکسین منگوالی، اب فروخت کرنے نہیں دے رہے۔

عدالت نے ڈریپ کے وکیل سے استفسار کیا اگر قیمت مقرر نہیں کی تو پھر ویکسین درآمد کیسے ہوگئی ؟ بتائیں، حکومت نے ویکسین کی قیمت کیوں مقرر نہیں کی ؟ دنیا میں ویکسین لگ رہی ہے، آپ کہاں رہ رہے ہیں ؟ نہ قیمت مقرر کر رہے ہیں نہ ویکسین آنے دے رہے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 78 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی۔