اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام سے نکالے گئے مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پہنچے اور پارٹی سے نکالے گئے دونوں رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران جے یو آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل مولانا محمد شیرانی اور مولانا گل نصیب کی جے یوآئی کی رکنیت ختم کر دی گئی تھی جس کے بعد مولانا محمد خان شیرانی نے مولانا فضل الرحمان پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔