وزارتِ خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1روپیہ 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔