سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نےکتوں کے کانٹے کے واقعات کے کیس میں معطل ارکان صوبائی اسمبلی فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی کی رکنیت بحال کردی۔
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر ارکان اسمبلی کی معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے صوبائی وزراء پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیےکہ وزراء دھمکا کر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، ایک منسٹر کہتا ہے جج کو راکٹ لانچر لگائیں گے، سندھ حکومت کےماتحت نہیں، تنخواہیں بند کرنےکی دھمکیاں نہ دی جائیں۔
اس دوران وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ کتوں کےکاٹنے پر ذمہ دار ارکان اسمبلی نہیں بلکہ لوکل گورنمنٹ ہے۔
عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذمہ داری اٹھانے کیلئے تحریری بیان دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اب حکومت کو کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضہ دینا پڑے گا، کسی کی آنکھ ضائع ہوئی یا کوئی زخمی ہوا تو اس کا بھی نقصان سندھ حکومت کو اداکرنا ہوگا اور کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نےکتوں کے کانٹے کے واقعات کے کیس میں معطل ارکان صوبائی اسمبلی فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی کی رکنیت بحال کردی۔
سماعت کے بعد میڈیاسے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جسٹس آفتاب کو ملنے والی دھمکیوں پر ان سے معافی مانگی ہے۔