مختلف علاقوں میں 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
مختلف علاقوں میں 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

حفیظ شیخ اوراسد عمر کی رہنمائی میں خامیاں دور کرنیکی کوشش کرونگا،حماد اظہر

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بڑے فیصلے کیے بغیر حکومتیں اور قومیں آگے نہیں جاتیں، ہر وقت پاپولر فیصلہ کرنا درست ثابت نہیں ہوتا، بعض اوقات مشکل فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے اسٹیٹ بینک کو بھی خود مختار ادارہ بنا دیا ہے، اسٹیٹ بینک سے متعلق بل عالمی پریکٹسز کو مدنظر رکھ کر لایا گیا ہے، پارلیمان سپریم اور خودمختار ہے ، وہاں اس بل کو پیش کیا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔
حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے ہٹانے سے متعلق سوال پر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ کی کارکردگی اور ان کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے لیکن یہ وزیراعظم کی صوابدید ہوتی ہے کہ کسے کہاں رکھنا ہے، مجھے بھی اس سے پہلے دو مرتبہ وزارت خزانہ میں ذمہ داریاں دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ اور اسد عمر سے رہنمائی لیتا رہوں گا، جو خامیاں ہیں انہیں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔