اگر ن لیگ اورجے یو آئی نےتمام فیصلے خود کرنے ہیں تو پھر اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں، پی پی رہنما نوید قمر
اگر ن لیگ اورجے یو آئی نےتمام فیصلے خود کرنے ہیں تو پھر اپوزیشن اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں، پی پی رہنما نوید قمر

پی ڈی ایم نے گیلانی کونہ ماناتو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو نہیں مانیں گے

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمرالزماں شاہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سینیٹ میں سید یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ مانا تو ہم قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو تسلیم نہیں کریں گے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی ذمہ داریاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف انجام دے رہے ہیں۔
سابق وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا کہ اگر ن لیگ اورجے یو آئی نےتمام فیصلے خود کرنے ہیں تو پھر اپوزیشن اتحاد کا پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔

پی پی کےمرکزی رہنما نوید قمرنے الزام عائد کیا کہ ن لیگ اورجے یو آئی لانگ مارچ سے استعفوں کونتھی کر کے پہلے ہی پی ڈی ایم کو دھچکہ پہنچا چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے تمام اہم فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مکمل اتفاق رائے سے ہونے چاہیئں۔

آمر کی پیداوار نیب اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے، شاہد خاقان

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے متفقہ فیصلوں کی خوہاں ہے۔