بھارتی ارب پتی تاجر کے میانمار فوج کی کمپنی کے ساتھ تجارتی روابط سامنے آگئے، آسٹریلیا کی غیرسرکاری تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ارب پتی تاجر نے میانمار فوج کی اس کمپنی سے بزنس ڈیل کی ہے جس پر امریکا نے میانمار میں فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر پابندی لگائی ہے۔
آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل جسٹس اور میانمار کی ایک سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی نے ینگون میں میانمار اکنامک کارپوریشن سے 52 ملین ڈالر کی پورٹ ڈیل کی ہے۔
اس کمپنی کا تعلق میانمار کی فوج سے ہے اور امریکا نے اس کمپنی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
دونوں سماجی تنظیموں نے معاملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔