ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو
ملک میں جاری احتسابی عمل کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔فائل فوٹو

فنانس آرڈیننس۔اسپیکرنے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

فنانس آرڈیننس منظوری کے حوالے سے حکومت اوراپوزیشن کی مشترکہ کوشش، اپوزیشن کے اعتراضات پراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکرکی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی میں بابراعوان،حماد اظہر،احسن اقبال،ایازصادق،پرویزاشرف،نویدقمرسمیت دیگردوا راکین شامل ہوں گے۔کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔

اجلاس میں دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعدآرڈیننس کافیصلہ ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن کمیٹی بابراعوان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کا مقصد ہے کہ شورشرابے،گالی گلوچ سے ہٹ کر قانون سازی کی جائے،یہ قانون سازی کے حوالے سے بڑا بریک تھر و ہے۔