ملک بھر میں بحلی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا ۔فائل فوٹو
ملک بھر میں بحلی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرگیا ۔فائل فوٹو

بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ۔شاہراہیں بند

بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمیندار بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے صوبے میں 20 مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے مختلف قومی شاہراہوں کو بند کر دیا۔

کوئٹہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کو دوسرے شہروں سے ملانے والی قومی شاہراہوں کو بند کر دیا۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجاً کوئٹہ کراچی ہائی وے لکپاس کے مقام پربند کردی گئی ہے۔احتجاجی زمینداروں نے کوئٹہ جیکب آباد ہائی وے کو کولپورکے مقام پر بلاک کردیا ہے۔کسانوں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن ہائی وے کو یارو کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ زرعی فیڈروں پر صرف 1 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، اس طویل لوڈ شیڈنگ سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔