بینکنگ کورٹ لاہورنے جہانگیرترین کی شوگر ملزکے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں جے ڈی ڈبلیو کے عہدیدار رانا نسیم کی عبوری ضمانت منظورکرلی اورایف آئی اے کو ملزم کو گرفتارکرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں رانا نسیم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ایف آئی اے نے بلاجوازانکوائری شروع کررکھی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عبوری درخواست ضمانت منظورکرے۔
عدالت نے جے ڈی ڈبلیوکے عہدیداررانانسیم کی عبوری ضمانت منظورکرلی ،عدالت نے 50،50 ہزارروپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی،بینکنگ کورٹ کے جج امیرمحمدخان نے ملزم کوگرفتارکرنے سے روک دیا۔