تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔فائل فوٹو
تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔فائل فوٹو

راولپنڈی۔ اردو بازار میں آگ بھڑک اٹھی۔10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا

راولپنڈی کے اردو بازار کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آگ اسٹیشنری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے ساتھ والی مزید دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 10 سے زائد واٹرٹینک آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تاحال اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان ریسکیو کےمطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

آخری اطلاعات کے مطابق آگ نے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بازارکی گلیاں انتہائی تنگ ہیں جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔اردو بازار میں زیادہ تر کتابوں اور اسٹیشنری کی دکانیں ہیں۔ جہاں آگ لگی وہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد بھی بازارکے باہر جمع ہے۔