وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن (این سی او سی)کے اجلاس میں میری تجویز تھی کہ2ہفتے کیلیے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کی جائے، کورونا کی پہلی لہر میں اس لیے محفوظ رہے کہ ہم نے تمام ٹرانسپورٹ بند کردی تھی۔این سی او سی ہماری تجاویز پرکوئی قدم نہیں اٹھائے گا تو ہم خود اپنے فیصلے کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کوپاکستان کو اب تک جتنی بھی ویکسین ملی ہے وہ مفت میں ملی ہے، لاک ڈاﺅن کا اقدام اتنا ہی برا تھا تو وفاق اور باقی صوبوں نے اس پر عمل کیوں کیا، وزیر اعظم کا لاک ڈاﺅن پر اپنا موقف ہے، میری تجاویز کو این سی او سی نے مسترد نہیں کیا ، این سی او سی کے اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کا کہا ہے، آج جو ہم کورونا سے بچے ہوئے ہیں اس کا سبب ابتدائی فیصلے ہیں۔میرا نہ پہلے کسی آئی جی سے جھگڑاتھا نہ اب کسی آئی جی سے جھگڑاہے۔