وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم بحران کے دوران جن کمپنیوں نے تیل کا 20 دن کا اسٹاک نہیں رکھا ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈائریکٹر جنرل آئل اور ملوث افسر کو عہدوں سے ہٹایا جائے گا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اوگرا کے قوانین میں تبدیلیوں کا بھی اعلان کردیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ سال حکومت نے پٹرول سستا کیا تھا تو عوام کے لیے پمپس سے غائب ہوگیا تھا، مہنگا ہونے پر مارکیٹ میں ایسے لایا گیا تھا جیسے کبھی گیا ہی نہیں تھا۔