قطر ہسپتال سے منسلک نالے کے قریب انکروچمنٹ آپریشن کے دوران 3 منزلہ عمارت کا بڑا حصہ گر گیا۔ فائل فوٹو
قطر ہسپتال سے منسلک نالے کے قریب انکروچمنٹ آپریشن کے دوران 3 منزلہ عمارت کا بڑا حصہ گر گیا۔ فائل فوٹو

تجاوزات آپریشن کے دوران عمارت کا حصہ گرگیا۔ 4 مزدور ملبے تلے دب گئے

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عمارت کا حصہ گر گیا جس کے باعث 4 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 8 نمبر قطر ہسپتال سے منسلک نالے کے قریب انکروچمنٹ آپریشن کے دوران 3 منزلہ عمارت کا بڑا حصہ گر گیا۔ ملبے تلے 4 مزدور بھی دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس رینجرز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ امدادی کارروائیوں کے بعد مزدوروں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کے ایم سی حکام کے مطابق عمارت کو افرادی قوت کی مدد سے مسمار کیا جا رہا تھا کہ وہ گر گئی۔