صرف ان پاکستانیوں کو ہی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ملے گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہوگا۔فائل فوٹو
صرف ان پاکستانیوں کو ہی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ملے گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہوگا۔فائل فوٹو

برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا۔ سفری پابندی عائد

برطانیہ نے پاکستان سمیت چار ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا جس کے تحت پاکستان سے آنے والوں کو دس دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جس کا اطلاق جمعہ 9 اپریل سے صبح چاربجے سے ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت پکڑتی جارہی ہے جس میں برطانوی طرز کا وائرس تیزی سے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رہاہے جبکہ حکومت کی جانب سے پابندیاں بھی سخت کر دی گئی ہیں ۔

وائرس کے پیش نظربرطانیہ نے سخت اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے،نئے ایس او پیزکے تحت صرف ان پاکستانیوں کو ہی برطانیہ میں داخلے کی اجازت ملے گی جن کا کورونا ٹیسٹ منفی ہوگا،اوران پاکستانیوں کو برطانیہ میں آ کر10 دن کے لیے ہر صورت میں قرنطینہ میں بھی رہنا ہوگا۔

ہوٹل میں 10 دن کے لیے قرنطینہ میں رہنے والوں کو1750 پاﺅنڈ بھی ادا کرنا ہونگے،اس دوران اگرکوئی غیرقانونی طور پر بھاگنے کی کوشش کرے گا تو اسے 10 ہزار پاﺅنڈ جرمانہ ہوگا۔