مسجد الحرام سے دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے لگانے والا چاقو بردارگرفتار
یہ واقعہ 30 مارچ کوعصرکی نماز کے بعد پیش آیا،ملزم کو گرفتاری کے بعد سعودی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
حرم شریف کی پہلی منزل سے ایک ایسے شخص کوگرفتارکیا گیا جو چاقو بردارتھا۔فائل فوٹو
مکہ مکرمہ۔مسجد الحرام سے دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے لگانے والے چاقوبردارشخص کوگرفتارکرلیا گیا۔
سعودی عرب میں حرم شریف کی پہلی منزل سے ایک ایسے شخص کوگرفتارکیا گیا جو چاقو بردارتھا اور دہشت گرد تنظیموں اورگروپوں کے حق میں نعرے بازی کررہا تھا۔
مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ 30 مارچ کوعصرکی نماز کے بعد پیش آیا، چاقو بردارشخص کو فوری طورپرحرم کی سیکیورٹی فورس کی جانب سے گرفتارکیا گیا۔ملزم کو گرفتاری کے بعد سعودی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
https://twitter.com/abo_rshad00/status/1377587831191834626?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1377587831191834626%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2162015%2F10
مسجد الحرام اورمسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ایسے تعصبی کلمات اسلامی تعلیمات کے برعکس ہیں اورمساجد میں لوگ انتہاپسندی کے لیے نہیں بلکہ عبادت کیلئے آتے ہیں۔