15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبویﷺ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، انتظامیہ
15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبویﷺ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، انتظامیہ

رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبویﷺ میں داخلے پر پابندی عائد

کورونا کے پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کے مسجد نبویﷺ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
مسجد نبویﷺ انتظامیہ (جنرل پریزیڈنسی) کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو رمضان میں مسجد نبویﷺ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تراویح کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا ہے اور نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق رواں سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسجد میں اجتماعی افطار کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ حرمین انتظامیہ کے مطابق حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار واعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔
گزشتہ سال کورونا کے باعث حرمین شریفین میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی لگائی گئی تھی۔