لڑکی کے والد نے بڑی رقم کے عوض 10 روز قبل نکاح کرایا تھا
لڑکی کے والد نے بڑی رقم کے عوض 10 روز قبل نکاح کرایا تھا

بھارت میں مسلم لا بورڈ نے جہیز کے خاتمے کیلیے ضابطہ اخلاق ترتیب دیدیا

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے جہیز کی وجہ سے خواتین میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مدنظر رکھنے ہوئے 11 نکاتی ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں جہیز کے خاتمے اور مہنگی شادیوں کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں جہیز اور مہنگی شادی کے خاتمے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے مسلم برادری سے ان پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک ضابطہ اخلاق بھی ترتیب دیا گیا ہے جس میں شادی کو غیر ضروری اخراجات سے بچانے اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے سادگی سے انجام دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔
ہدایت نامے میں جہیز کو معاشرے کے لیے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہیز کی لعنت سے بچا جائے اور جہیز کے نام پر مہنگی اشیا کا تو بالکل بھی مطالبہ نہیں کیا جائے۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس حوالے سے ایک حلف نامہ بھی ترتیب دیا ہے جس میں جہیز نہ لینے اور شادی میں غیر ضروری اخراجات سے اجتناب برتنے کا عہد لیا گیا ہے۔ یہ اقدامات اور حلف نامہ 10 دن کے ملک بھر کے دورے کے بعد ترتیب دیا گیا۔
گزشتہ ماہ گجرات میں جہیز نہ لانے پر شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر مسلم خاتون نے ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی جس کے بعد مسلم لاء بورڈ نے یہ اقدامات اُٹھائے ہیں۔