برطانیہ میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے بعد خون جمنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنے کی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ جرمنی، فرانس نیدرلینڈ زاور کینیڈا نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمر لوگوں تک محدود کردیا ہے۔
یہ ویکسین آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوائیں بنانے والی کمپنی ایسٹرا زینیکا کے اشتراک سے تیارکی گئی ہے۔