تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
تمام افراد کو 12اور13اگست کو طلب کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے خلاف 11 نکاتی چارج شیٹ جاری کردی

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے خلاف 11 نکاتی چارج شیٹ جاری کردی،چارج شیٹ پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری کی طرف سے جاری کی گئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی پنجاب چوہدری منظور نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے ہمیں نوٹس دیا توپنجاب چیپڑرکے صدر کو نوٹس دوں گا۔ان کاکہناتھا کہ لانگ مارچ سے پہلے پی ڈی ایم کااجلاس کیوں نہیں بلایا گیا،پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاری کیوں نہیں کی گئی ؟سینیٹ میں پی پی امیدوارراجہ عظیم کو انتظارکرایاگیا۔

چوہدری منظور نے کہاکہ انتظار کراکر پی ٹی آئی کے ساتھ مک مکاکس کے کہنے پرکیا ،کے پی میں ن لیگ نے عباس آفریدی کوکیوں لڑایا ،عباس آفریدی کو لڑانے کی وجہ سے وہ خود اورفرحت اللہ باہر بھی ہار گئے ، جنرل سیکرٹری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کیساتھ کیاگیا سینیٹ معاہدہ کیوں توڑا گیا۔