ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو
ساتھی کی گرفتاری کے بعد ملزم شاہین بہاری کے سر پر اپنی گرفتاری کی تلوارلٹک رہی تھی۔فائل فوٹو

لیاری میں بھتہ نہ دینے پرہوٹل پر فائرنگ ۔1 شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب واقع بسم اللّٰہ ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ادارے کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام عرفان ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت امان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھتہ نہ دینے پر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہوٹل اور مرغی کی دکان پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔