افغان صوبے ننگرہارمیں طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگرہار میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے، مقامی انتظامیہ نے ابھی تک حملے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ۔
دوسری جانب افغانستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران افغان فورسزاورطالبان کے درمیان جھڑپوں میں 26 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔