اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔اسٹیل ٹائون پولیس نے شہری سے لوٹ مار کی واردات کر کے فرار ہونے والے تین ڈاکوئوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ہے ۔
اس حوالے سےترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، موٹرسائیکل، چھینی گئی 9700 کی رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے ۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نیشنل ہائی وے اور لنک روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔