انڈونیشیاءمیں ایک پاکستانی سمیت 13 افراد کو منشیات اسمگلنگ کیس میں سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔ انڈونیشیا کے پراسیکیوٹرکے مطابق سزا پانے والوں میں تین ایرانی، ایک پاکستانی اور9 انڈونیشین شہری شامل ہیں۔
گینگ کو 400 کلوگرام منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے، گروہ کو گزشتہ سال جون میں انڈونیشیا کے شہر سوکا بومی میں گرفتار کیا گیا تھا۔