صدر مملکت عارف علوی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دیدی ہے ۔
آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہو گئی ہے جس کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا، آرڈیننس کے مطابق ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہونگے،چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2سال اورممبران کی 4 سال کیلیے ہوگی، چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی خود مختاری ختم کرتے ہوئے اسے وزارت تعلیم کے ماتحت کردیا۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ آرڈیننس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے آئندہ تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔
آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی دو سال کے لیے ہوگی جبکہ ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی چار سال کےلیے ہوگی،چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے۔
یاد رہے کہ سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایاگیاتھا۔