برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکرنے لندن میں مسجد کا دورہ کیا ہے۔
ڈچز آف کارنیوال کمیلا پارکر سر پراسکارف پہنے آئیں اور جوتے اتارکرمخصوص سلیپرز پہنے مسجد میں داخل ہوئیں۔
انہوں نے مسجد میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ وہ لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں۔کمیلا پارکر نے ویکسینیشن سینٹرکے دورے کے دوران عملے سے ویکسینیشن کے عمل کے بارے میں سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے بھی بات چیت کی۔
کمیلا پارکر نے پناہ گزین بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔کمیلا پارکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور دورے کی مناسبت سے لگائی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔
ڈچزآف کارنیوال کمیلا پارکر مسجد اورلندن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے دورے کے دوران چہرے پر مسلسل ماسک پہنے رہیں۔