حقائق موجود ہیں، سب کو دکھائی دے رہے ہیں کہ دھمکیاں بڑھ رہی ہیں اور ان میں تیزی بھی آرہی ہے , پیویل فیلجین ہاوئر
حقائق موجود ہیں، سب کو دکھائی دے رہے ہیں کہ دھمکیاں بڑھ رہی ہیں اور ان میں تیزی بھی آرہی ہے , پیویل فیلجین ہاوئر

آئندہ چار ہفتوں میں عالمی جنگ چھڑسکتی ہے، روسی تجزیہ کار

ماسکو: روس کے آزاد فوجی تجزیہ نگار پیویل فیلجین ہاوئر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چار ہفتوں کے دوران عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
انہوں نے یہ دعویٰ ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ انہوں نے عالمی جنگ چھڑنے کی پیشن گوئی کرتےہوئے کہا ہے کہ آئندہ چار ہفتوں میں دنیا مغربی بلکہ عالمی جنگ کا مشاہدہ کرے گی۔
روس کے آزاد فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے یہ پیشن گوئی مشرقی یوکرائن اور ملحقہ کریمیا کے قریب علاقوں میں بڑے پیمانے پر روسی افواج کی نقل و حرکت کا تجزیہ کرنے کے بعد کی ہے۔
یاد رہے کہ مغربی ممالک پہلے ہی روس کی فوجی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ۔
آزاد فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے ان امور پر تشویش کا اظہار کرنا ٹھیک ہے۔
روس کے کئی علاقوں میں غیر تصدیق شدہ نئی فوٹیج میں فوجی نقل و حرکت ظاہر ہوئی ہے۔ کچھ فوٹیجز میں درجنوں فوجی ہیلی کاپٹر سرحد کے قریب دیکھے گئے ہیں جب کہ ٹرینوں اور دیگر فوجی گاڑیوں کی نقل و حمل کو بھی مذکورہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے۔
فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے میڈیا کو بتایا کہ اس بحران میں اضافے کی توقع ہے لیکن ابھی ممکنہ طور پر کیا یہ ہوگا یا نہیں؟ آئیں انتظار کریں اور دیکھیں چونکہ تناؤ اب مزید بڑھتا جارہا ہے۔
روس کے فوجی تجزیہ کار ہاؤئرکا کہنا ہے کہ اب اسے یوکرین میں روس کے ارادوں کا تعین کرنے کے لئے ایک ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے کہا کہ یہ سوال کسی نفسیاتی ماہر سے کیا جائے۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ کیا مجھے مزید وضاحت کرنے کی ضرورت ہے؟
انہوں نے کہا کہ حقائق موجود ہیں، سب کو دکھائی دے رہے ہیں کہ دھمکیاں بڑھ رہی ہیں اور ان میں تیزی بھی آرہی ہے لیکن میڈیا میں اس پر کچھ زیادہ بحث نہیں ہو رہی ہے مگر میں حالات کی بہت خرابی کی علامات دیکھ رہا ہوں۔