بھارتی فوج کے مظالم جاری۔مزید 4 کشمیری شہید

بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما اور شوپیاں میں شہید کیا،دو روز میں شہدا کی تعداد7 ہو گئی۔

               
April 9, 2021 · بام دنیا
یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام شروع ہوئی تھی۔فائل فوٹو

یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام شروع ہوئی تھی۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ، مزید 4 کشمیریوں کو شہید کرد یا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما اور شوپیاں میں شہید کیاہے جس کے بعد دو روز میں شہدا کی تعداد 7ہوگئی۔

کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ معرکہ آرائی جمعرات کی شام اس وقت شروع ہوئی جب فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے قصبہ کے جان محلہ میں تلاشی شروع کی۔ علاقے کو گزشتہ شام بھارتی فوج کے 42آرار، سی آرپی ایف اوراس او جی اہلکاروں نے محاصرے میں لیاتھا اورآج صبح ہی محاصرے کے دورا ن ہی تصادم شروع ہو گیا۔