برطانوی شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

 بکنگھم پیلس کی جانب سے شہزادہ فلپ کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے ان کی عمر 99برس تھی۔

               
شہزادہ فلپ طویل عرصہ سے بیمار تھے۔فائل فوٹو

شہزادہ فلپ طویل عرصہ سے بیمار تھے۔فائل فوٹو

برطانیہ کے شہزادے اور کوئن الیزبیتھ (دوئم) کے شوہر’ فلپ ‘ 99برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے شہزادہ فلپ کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے اور بتایا گیاہے کہ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

شہزادہ فلپ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور انہیں طبیعت خراب ہونے پر فروری میں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا ۔ شہزادہ فلپ آخری مرتبہ اس وقت دکھائی دیے تھے جب انہوں نے ” دی رائفلزکے کرنل ان چیف ‘ کا اپنا عہدہ بیٹی کمیلہ کے حوالے کیا تھا۔