بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے ناروے کی وزیراعظم پر ساڑھے 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق ایرنا سولبرگ نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں سماجی فاصلے کو نظرانداز کیا تھا، ناروے کی وزیراعظم نے گزشتہ ماہ سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔
پولیس انتظامیہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون کے آگے سب برابر ہیں، ناروے میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔
خبرایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایرنا سولبرگ کی سالگرہ کی تقریب میں فیملی کے 13 سے زائد لوگ مدعو تھے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 45 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29لاکھ 14 ہزار 946 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 83 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ32لاکھ 93ہزار سے زائد ہے۔