فرنٹیئر سٹی فٹبال کلب کے زیر اہتمام اور میکسیکو فٹبال گرائونڈ شاہی آباد میں کھیلے گئے آل کراچی امیر سردار فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آزاد الیون فٹبال کلب (بنارس)نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایگل سپورٹس کورنگی کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر شکست دے کر ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ٹورنامنٹ کے دوران آزاد الیون بنارس کے صدر سلیم انصاری ایڈوکیٹ اور سیکریٹری روح الامین بھی موجود تھے۔ کامیابی کے بعد ٹیم کے آفیشلز گل فروش نے پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔