آزاد امیدوار منصف جان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سابق دور میں اس حلقے سے کامیاب ہونے والے نمائندوں اور انکی حکومتوں نے این اے 249 کو جان بوجھ  کر نظر انداز کیا
آزاد امیدوار منصف جان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سابق دور میں اس حلقے سے کامیاب ہونے والے نمائندوں اور انکی حکومتوں نے این اے 249 کو جان بوجھ  کر نظر انداز کیا

حلقہ این اے249میں آزادامیدوار منصف جان ایڈووکیٹ کی الیکشن مہم بھی زوروشورسےجاری

حلقہ این اے 249 میں آباد ھزارہ وال قوم کے عمائدین و معززین سمیت نوجوانوں میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے زبردست جوش خروش پایا جاتا ہے۔ جب کہ فرزند ھزارہ آزاد امیدوار منصف جان ایڈووکیٹ کی الیکشن مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔

اس حوالے سے آزاد امیدوار منصف جان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سابق دور میں اس حلقے سے کامیاب ہونے والے نمائندوں اور انکی حکومتوں نے این اے 249 کو جان بوجھ  کر نظر انداز کیا۔ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی بدقسمت حلقے کے عوام پانی بجلی روڈ تعلیم صحت کی سہولیات سے محروم ہیں.

حلقہ این اے 249 کے آزاد امیدوار منصف جان ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ، مجھے ہرانے کیلئے تحریک انصاف کے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ن لیگ کے سابق رکن خیبر پختونخواہ میاں ضیاءالرحمن سابق ڈپٹی اسپیکر و رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی سابق ناظم تحصیل بالکوٹ لیاقت کسانہ حلقے میں آباد ھزارہ وال قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ لیکن ھزارہ وال قوم اب باشعور ہوچکی ہے ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگی۔