سعودی عرب میں نماز کے اوقات کار پر بحث کرنے والے بدبخت شخص نے تیز دھار چاقو سے وار کرکے موذن اور ایک نمازی کو شہید کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں 60 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم نے چاقو کے وارکرکے مسجد کے موذن اور ایک نمازی کو شہید کردیا تھا۔سفاک قاتل سے متعلق امام مسجد نے پہلے بھی پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس پر پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کو وارننگ دے کر واپس گھر بھیج دیا تھا تاہم اب پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔
60 سالہ قاتل کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ نفسیاتی مریض تھا اور معمولی باتوں پر جھگڑا کرتا تھا، وہ نماز میں معمولی تاخیر پر بھی امام مسجد سے جھگڑا کرتا تھا۔