پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا دوبارہ آغاز یکم جون سے ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سُپر لیگ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سے7 روزہ قرنطینہ ہوگا جبکہ تین روزہ ٹریننگ کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق 3 روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا، تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے سے ہوگا جب کہ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دفاعی چیمپئن کراچی کنگز دو جون کو ملتان سلطانز کے مد مقابل ہوگی، چھ جون کو کراچی کنگز کا ٹاکرا پشاور زلمی سے ہوگا، دس جون کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکامیچ ہوگا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز12جون کو ٹکرائیں گی۔
We are ready te we are sure oye!
Who's going to take home the #HBLPSL6 trophy? 🏆#MatchDikhao
More: https://t.co/UBE3Z9YHsX pic.twitter.com/expxoKbNXf
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 11, 2021
20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اب تک 14 میچز کھیلے گئے ہیں جس میں کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ پشاور زلمی بھی 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس لینے میں کامیاب رہی تاہم وہ رن ریٹ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز 6،6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب لیگ میں واحد میچ جتینے والی ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2,2 پوائنٹس کے ساتھ بالتریب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں۔