سعودی حکومت نے خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں تراویح کو 10 رکعت تک محدود رکھنے کا حکم جاری کردیا۔
سعودی گزٹ کے مطابق بادشاہ محمد بن سلمان نے ماہ رمضان میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نمازِ تراویح میں رکعت کی تعداد کو نصف کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ مدینہ منورہ اور مکہ شریف کے معاملات کی نگرانی کرنے والے شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں تراویح کی رکعت کو 20 سے کم کرکے 10 کردیا گیا ہے اورانہیں بھی تمام تر حفاظتی اقدامات اور تدابیر کے ساتھ ادا کیا جائے گا۔
سعودی حکام نے دونوں مقدس مساجد میں ماہ رمضان میں عمرے اورعبادت کی اجازت دے دی ہے تاہم زائرین کو اعتکاف اور افطار کی اجازت نہیں ہوگی۔