درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔فائل فوٹو
درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔فائل فوٹو

انڈونیشیا میں خوفناک زلزلہ۔ سیکڑوں عمارتیں زمین بوس

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.1 شدت کے زلزلے میں 1300 عمارتیں منہدم اور آٹھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق   زلزلے کا مرکز جنوبی ساحل میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

سب سے زیادہ نقصان سیاحتی مقام بالی میں ہوا جہاں ہزار سے زائد گھر اور دیگر عمارتیں گر گئیں۔ عمارتوں کے ملبے سے  آٹھ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔