وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہناہے کہ ن لیگ والے ٹارزن بننے کی کوشش کررہے تھے بلاول نے ان کی ہوا نکال دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہیے،عمران خان خوش قسمت ہیں جنہیں اتنی نالائق اپوزیشن ملی،شیخ رشید نے کہاکہ شوکاز نوٹس دینا بھی کسی کی تضحیک ہے، پی ڈی ایم دم توڑ چکی،کام تمام ہو چکا ہے، اب یہ آپس میں پھٹیں گے اوران کے حالات اور برے ہوں گے ۔