رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ ایم اے جناح روڈ پر سیون ڈے سے ٹاور،کھارادراوردیگرعلاقوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔
اس کے علاوہ صدر ،گارڈن، کھارادر، جیل چورنگی اور حسن اسکوئر پر بھی شدید ٹریفک جام ہے۔
ٹریفک جام کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں کا ہوچکا ہے، مارکیٹوں میں بھی شدید رش ہے۔توقع ہے کہ بدھ کو پاکستان میں پہلا روزہ ہوگا۔
دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق آرٹس کونسل کے قریب پیرامیڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث سرور شہید روڈ کو عام ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔سرور شہید روڈ پر موجود ٹریفک کو دین محمد وفائی روڈ کی جانب موڑا جارہا ہے۔
Sarwer shaheed road is closed for traffic due to protest of peramedical staff at Arts Council Roundabout.
Traffic diverted to Din Muhammad Wafai road.
Traffic staff is present and managing traffic
Please drive carefully.For Further updates tune into SPFM 88.6 pic.twitter.com/E5WPnrLwXZ
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) April 12, 2021