پاکستنان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کا میچ سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے۔فائل فوٹو
پاکستنان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کا میچ سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے۔فائل فوٹو

پاک افریقہ ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔ ٹی 20 سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

تیسرے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔ پائوں کی الرجی کے باعث باہر ہونے والے اوپننگ بلے باز فخر زمان کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ باؤلنگ میں تبدیلیاں متوقع ہے۔

سنچورین کا گراؤنڈ پاکستان کے لیے خوش قسمت تصور کیا جاتا ہے،پاکستان نے اپنے دونوں ون ڈے میچز اسی گراؤنڈ میں جیتے تھے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔