ایف آئی آر میں مذہبی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے
ایف آئی آر میں مذہبی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے

کراچی احتجاج‘ پولیس سے اسلحہ چھیننے کی ایف آئی آر درج

کراچی: بلدیہ میں گزشتہ روزاحتجاج کےدوران ہنگامہ آرائی کامعاملہ فلاحی ادارے کے بوتھ کو نظرآتش کرنے اور پولیس سے اسلحہ چھینےکامقدمہ بلدیہ تھانے میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں مذہبی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مشتعل افرادنے چھیپا کے بوتھ کوآگ لگائی اور پولیس اہلکارسے گیس گن اورتیس بورپستول چھینا۔
مقدمے کامتن مقدمہ نمبر84/2021 میں ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں مقدمے میں نامزد مذہبی جماعت کےرکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کےلیے مدرسے پرچھاپہ ماراگیا۔