قائدآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔
اس حوالے سےترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا تھا کہ مہران ہائی وے کے قریب سے بدنامہ ذمانہ منشیات فروش کو گرفتارکر کے گرفتار ملزم سے ساڑھے سات کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ہے ۔
گرفتار ملزم کا نام شہر میں مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھا۔گرفتار ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی پہنچانے کا اعتراف کیا۔ملزم خان محمد پیشہ ور مجرم ہے اور منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔