آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی گنجائش ہے، آئی ایم ایف کو کورونا کے دوران معاشی حقیقت سے آگاہ کریں گے، سیکرٹری خزانہ
آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی گنجائش ہے، آئی ایم ایف کو کورونا کے دوران معاشی حقیقت سے آگاہ کریں گے، سیکرٹری خزانہ

آئندہ مالی سال کا بجٹ 8 ہزار ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجاویز تیار

آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار کر لی گئی ہیں جس کا حجم آٹھ ہزار ارب روپے سے زیادہ ہو گا ۔
ذرائع کے مطابق صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت تین ہزار پانچ سو ستائیس ارب روپے جاری ہوں گے ۔
اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ آٹھ سو ارب کے قریب جب کہ بجٹ خسارہ چھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح آٹھ فیصد تک رہے گی ۔ دفاعی بجٹ میں اضافہ ہو گا جس کے لیے ایک ہزار تین سو تیس ارب روپے مختص کرنے کا امکان ہے ۔
نئے مالی سال میں مجموعی طور پر چودہ سو ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے۔ ٹیکسز اور جی ایس ٹی کی مد میں رعایت ختم کی جائے گی ۔