وفاقی حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مسلسل دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2.32 روپے کمی کردی گئی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.06 روپے کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.21 روپے کمی کی گئی ہے۔
The Prime Minister has approved a reduction in petrol prices by Rs 1.79 and the price of diesel by Rs 2.32 applicable from tomorrow.
Reductions in kerosene and light diesel oil too as per below: pic.twitter.com/ubT0Re7j6t— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 15, 2021
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی نئی قیمت 108.56 روپے ہو گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110.76 روپے، تیل کی قیمت 80 روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77.65 روپے ہو گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگا۔