حکومت نے کرفیو پر عمل درآمد کے لیے دو لاکھ سے زائد اہلکاروں کو گلیوں، سڑکوں و شاہراہوں پر تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ
حکومت نے کرفیو پر عمل درآمد کے لیے دو لاکھ سے زائد اہلکاروں کو گلیوں، سڑکوں و شاہراہوں پر تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ

بھارت: کورونا، دہلی سمیت مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ

نئی دہلی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں بے پناہ اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت کے مختلف علاقوں میں دو دن کے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ نئی دہلی میں جمعہ کی رات سے پیر کی صبح تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دلی کے وزیر اعلیٰ ارویندر کیجری وال نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ویک اینڈ پر شاپنگ مالز، جم و آڈیٹوریم بند رہیں گے لیکن ضروری خدمات کی انجام دہی کے ادارے کھلے رہیں گے۔ ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہو گی ۔
بھارت کی ریاست مہاشٹرا کی حکومت نے بھی کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر روزانہ رات اور ہفتے میں دو روز کے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے کرفیو پر عمل درآمد کے لیے دو لاکھ سے زائد اہلکاروں کو گلیوں، سڑکوں و شاہراہوں پر تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کرفیو کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
حکومت نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بلاضرورت گھروں سے نکلنے والوں کو جرمانہ یا قید اور یا پھر دونوں سزاؤں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
بھارت میں کرونا سے ایک کروڑ 40 لاکھ 74ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔